پشاور، خواجہ سراء نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں اہم پیش رفت، رشتہ دار اور دوست گرفتار

04 نومبر ، 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)خواجہ سراء ڈولفن آیان کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،پشاورپولیس نے تحصیل شبقدر میں چھاپے مارتے ہوئے ملزمان کے رشتہ دار اور دوست کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے شبقدر میں ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ ہشتنگری پولیس کی خصوصی ٹیم نے چارسدہ پولیس کے ساتھ مشترکہ چھاپہ زنی میں ملزمان کے ایک رشتہ دار اور دوست کو حراست میں لیا ہے جبکہ پولیس ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ مرکزی ملزمان کو بھی بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ملزمان نے سوشل میڈیا پر ڈولفن آیان کی پرانی نازیبا ویڈیو وائرل کردی تھی جس پر ہشتنگری پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔