ٹوکیو ( عرفان صدیقی )پاکستان کو عالمی سفارتی تنہائی اور معاشی بحران سے نکالنے میں بطور وزیر خارجہ اور ڈپٹٰی پرائم منسٹر اسحق ڈار کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ بات ڈپٹی چیرمین سینیٹ سردار سیدال خان ںاصر نے روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں جہاں پاکستان معاشی طور پر بحران کا شکار تھا وہیں عالمی سطح پر بھی پاکستان تنہا ہوچکا تھا لیکن پھر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی جس میں پاکستان نے نہ صرف معاشی طور پر بلکہ سفارتی طور پر بھی ٹیک آف کیا ، جس میں وزیر خارجہ اسحق ڈار نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کی اور پاکستان کو نہ صرف سفارتی محاز پر سرخرو کیا بلکہ اپنے معاشی تجربے کی بنیاد پر معیشت میں بہتری کے لیے بھی پیچھے رہ کر شاندار خدمات انجام دیں ہیں ، ڈپٹی چیرمین سنیٹ سردار سیدال خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں شنگھائی کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد اور اس میں اہم ترین عالمی رہنماوں کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان اب معاشی اور سفارتی طور پر دوبارہ ٹیک آف کرچکا ہے ، سردار سیدال خان نے کہا کہ انکا بطور سینیٹر انتخاب اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ منتخب ہونے میں بھی اسحق ڈار کا اہم کردار ہے جبکہ میاں نواز شریف کا ان کی شخصٰت پر اعتماد ان کی زندگی کا سرمایہ ہے۔
اسلام آباد اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے لاہور نے اشتہاری ملزم امجد خان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم...
اسلام آباد معیشت تباہ، بجلی بحران، ایچ آئی وی بے قابو،پی ٹی آئی کی حکومت پر شدید تنقید ،مرکزی سیکرٹری...
اسلام آباداقتصادی تعاون کی تنظیم ڈی 8کے سیکریٹری جنرل ایمبسیڈر سہیل محمود نے کہا ہےکہ دنیا کا تیزی سے کثیر...
اسلام آ باد اسلام آباد سے “روٹ ٹو مکہ” منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز 270 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کے لیے...
اسلام آ باد امریکہ اور ایران کے در میان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پیر 20اپریل کو ریڈ زون میں واقع سرکاری...
اسلام آبادوزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نےکہا ہےکہ ٹیکس کے نظام کو جدید، سادہ اور تاجر دوست بنایا...
اسلام آباد استنبول میں پاکستانی سرگرم پارلیمانی سفارت کاری، آیاز صادق کی اہم ملاقاتیں، مسلم ممالک کے...
راولپنڈی جہلم میں قرآن و سنت اکیڈمی کے باہر فائرنگ بارے آر پی اونے رپورٹ طلب کرلی ،ترجمان آر پی او...