انتظار پنجوتھہ کی طبیعت ناساز دفعہ161 کابیان قلمبند نہ کروا سکے

04 نومبر ، 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) بانی پی ٹی آئی کے مغوی فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ بازیابی کےبعد طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے کوہسار میں باضابطہ دفعہ ایک سواکسٹھ کابیان قلمبند نہ کروا سکے اور انہیں لواحقین کے حوالے کردیا گیا ، ایس پی سٹی خالد اعوان نے بتایا کہ ہمارے تھانے میں ان کے اغوا کا مقدمہ درج ہے ، دو دن بعد انہیں بلوائیں گے اور نہ صرف ان کا بیان قلمبند کرینگے بلکہ مجسٹریٹ کے روبرو بھی بیان قلمبند کیا جائے گا ۔