ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں 2400 قبل از مسیح کا گاؤں دریافت،سعودی عرب کے العلا رائل کمیشن نے کہا ہے کہ مملکت کے شمال مغربی علاقے میں آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران کانسی دور کا قدیم گاؤں دریافت ہوا ہے۔ایس پی اے،کے مطابق ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے العلا رائل کمیشن کے ماہرین نے بتایا کہ شواہد سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جزیرہ العرب میں عہد رفتہ میں بڑی تعداد میں چراگاہوں کا رواج رہا تھا جو ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہوتی تھیں۔اس گاؤں کو’النطاۃ‘ کہا جاتا تھا اس کی تاریخ کے بارے میں خیال ہے کہ 2 ہزار سے 2400 قبل از مسیح یا اس سے بھی قدیم تھا۔یہ گاؤں 2.6 ہکٹر رقبے پرپھیلا ہوا تھا جس کے اطراف میں 15 کلومیٹر طویل باونڈری وال تھی اور یہاں رہنے والوں کی تعداد 500 کے قریب رہی ہوگی۔رائل کمیش العلا گورنریٹ نے فرانسیسی ایجنسی برائے سائنسی تحقیق کے تعاون سے دریافت ہونے والے گاوں کا مطالعہ کرنے کے بعد رپورٹ پیش کی ہے۔ اس حوالے سےانکشافات سائنسی جریدے ’پلوس ون‘ میں شائع کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد نائب وزیرِاعظم / وزیرِخارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں...
راولپنڈی معرکہ حق تقریبات کے لئے آج اسلام آباد کی مختلف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند رہیں گی، 10مئی کو صبح 4 بجے سے...
اسلام آباد وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف کی ھدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ کے...