لاہور(نمائندہ جنگ)اداکارہ نرگس پر تشدد کیس میں شامل مریم علی حسین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے معاملے میں مجھے نہ گھسیٹاجائے۔قبل ازیں اداکارہ نرگس نےاپنے شوہرماجدبشیر پر الزام عائد کرتےمؤقف اپنایا تھاکہ انکے شوہرماجد بشیر کےمریم علی حسین کیساتھ تعلقات ہیں اور وہ مجھ سے آئے روز بڑی رقم کا مطالبہ بھی کرتے اور میری جائیداد اپنے نام کروانا چاہتے ہیں تاکہ وہ خاتون مریم کو گھرلاسکیں۔ اب مریم علی حسین نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان آپس میں سوقسم کے جھگڑے ہوتے ہیں،مجھے نہیں معلوم کہ نرگس اور انکے شوہرکے درمیان کیاجھگڑے ہیں لیکن اس معاملے میں کسی اورکوگھسیٹنااوراس پر انگلی اٹھانابالکل غلط بات ہے۔جہاں تک ماجدبشیرکی بات ہے تووہ میرے بھائی جیسے ہیں،بلکہ وہ میرے بھائی ہیں، اسی طرح نرگس بھی میرے لیے بہت زیادہ قابل احترام ہیں۔ اگر نرگس نہ رکی تو میں اسکے خلاف قانونی کارروائی کروں گی ۔
ریاضتوانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر پاک سعودیہ اتفاق۔ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان...
اسلام آباد مالیاتی ایکٹ 2026/27کے تحت لائف انشورنس اور فیملی تکافل پالیسیوں سے حاصل بعض ادائیگیوں پر ودہولڈنگ...
اسلام آبادماہرین نے کہا ہے کہAIکاذمہ دارانہ استعمال معاشی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی میں نمایاں تبدیلی لا سکتی...
اسلام آباد ٹیکس گوشواروں کا ڈیٹا مکمل طور پر کمپائل کرنے کے لیے کمیٹی نے ایف بی آر کو 20 سے 22 جولائی 2026ء تک کا...
کراچی 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 454 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ 90 منسوخ ہوئیں جبکہ 59 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ...
کراچی صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں پولیس کے سکیورٹی ونگ میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف اہم...
کراچی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی معلومات اور...
اسلام آباد پاکستانی طلبہ نے 56ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔ یہ عالمی مقابلہ...