لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار

04 نومبر ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد کو گرفتار کیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا، ملزم کیخلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے۔