کراچی( ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رواں برس موبائل فون چھیننے کے 16 ہزار 492 ، گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے 44 ہزار 207 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے 3 ہزار 537 واقعات رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں 31 اکتوبر تک شہر بھر میں گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے 44 ہزار 207 واقعات رپورٹ کیے گئے۔کار چوری اور چھیننے کے 1701 اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے 42 ہزار 506 واقعات رپورٹ ہوئے۔شہر میں دس ماہ کے دوران موبائل فون چھیننے کے 16 ہزار 492 واقعات رپورٹ ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق گاڑیاں چھیننے کے سب سے زیادہ واقعات ماہ فروری میں ہوئے جن کی تعداد 33 ہے جبکہ گاڑیوں کی چوری کے سب سے زیادہ واقعات جنوری میں ہوئے جن کی تعداد 163 ہے۔ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کے سب سے زیادہ واقعات 969 مارچ میں جبکہ موٹر سائیکل چوری کے سب سے زیادہ واقعات 4602 بھی ماہ مارچ میں ہوئے۔موبائل فون چھیننے کے سب سے زیادہ واقعات جنوری میں ہوئے جن کی تعداد 2305 ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 31 اکتوبر تک شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کے 3537 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ہائی وے پر ڈکیتی اور راہزنی کے 4، پٹرول پمپ پر ڈکیتی اور راہزنی کے 4، گھروں میں ڈکیتی اور راہزنی کے 236، دکانوں پر ڈکیتی و راہزنی کے 174 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے 3119 واقعات رپورٹ ہوئے۔
راولپنڈی اسلام آبادپولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ م،...
راولپندی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحانات کل بدھ سے شروع ہو رہے ہین جس کیلئے تعلیمی...
راولپنڈی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم...
راولپنڈی 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے 900 سے زیادہ ملازمین سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے...
راولپنڈی نجی ری ہیب سینٹر میںمریضوں پر وحشیانہ تشدد، غیر انسانی سلوک کیا جاتاہے ، انوسٹمنٹ کے نام پر میری...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ منظر عام پر آنے والی مبینہ ’’سائفر لیک‘‘ نے نہ صرف کئی پوشیدہ...
اسلام آبادقومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی یکساں فیس مقررکرنے کے حوالہ...
اسلام آ باد پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر و سماجی شخصیت عون محمد رضوی کی 27 ویں برسی 24مئی 2026 بروز اتوار بمقام مرکزی...