لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے حال ہی میں متعارف کئے گئے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2024 پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت ریاست کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ محض ’قابلِ اعتبار معلومات‘ یا ’معقول شک‘ کی بنیاد پر ،بغیر عدالتی نگرانی کے،لوگوں کو قومی سلامتی یا امن عامہ کیلئے خطرہ سمجھتے ہوئے تین ماہ تک ’تحقیقات‘ کیلئے حراست میں رکھ سکتی ہے۔ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی بل سے اختیارات کے غلط استعمال کا خدشہ ہے، حالیہ بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی اور قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر ضیاع کے پیش نظر ملک کی بگڑتی ہوئی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔ تاہم، امتناعی حراست مسئلے کا حل نہیں ہے، کیونکہ ایسے اختیارات کے غلط استعمال کا خدشہ رہتا ہے۔بدقسمتی سے ریاست کا ایسے قوانین کے منصفانہ، شفاف اور مناسب استعمال کا ریکارڈ مایوس کن رہا ہے۔ یہ بات ماحولیاتی انصاف کے کارکن بابا جان اور سابق قانون ساز علی وزیر کی طویل حراست سے ظاہر ہوتی ہے، جن پر دہشت گردی کو ہوا دینے کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، اور حالیہ دنوں میں حقوق کی کارکن ماہرنگ بلوچ کا فورتھ شیڈول میں شامل ہونا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ موجودہ سیاسی حالات میں یہ خدشہ بھی ہے کہ امتناعی حراست کو سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔خاص تشویش کی بات یہ ہے کہ بل مسلح افواج کو محض شک کی بنیاد پر لوگوں کو بغیر عدالتی نگرانی کے حراست میں رکھنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔ یہ نہ صرف جبری گمشدگیوں اور حراستی مراکز کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے۔
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جمعہ سے برطانیہ میں شروع ہورہا ہے۔ سنسنی خیز مقابلوں پر مشتمل ایونٹ کے...
اسلام آباد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس فورسز سے ترکیہ بری...
اسلام آباد سول اور عسکری قیادت کی موثر اور مربوط سفارت کاری کے باعث پاکستان عالمی منظر نامے میں ایک فعال اور...
اسلام آباد اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی میٹنگ آئندہ ہفتے سوموار کو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے شرکا کے لیے فارن اسٹڈی ٹور کا شیڈول جاری کر...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت خارجہ میں پہلے سے قائم انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈیسک فعال...
اسلام آباد وفاقی بیور وکریسی میں تقرر وتبادلے،ڈائر یکٹرلوکل فنڈ آڈٹ بلوچستان ماجد علی کی خدمات وزارت دفاع...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ 2026۔27 میں آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا تخمینہ لگایاگیا...