چینی در آ مدی نمائش تعاون کو وسعت دینے کیلئے اہم اقدام ہے، چینی وزیر اعظم

07 نومبر ، 2024

بیجنگ (اے پی پی)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) کا انعقاد چین کے لئے کھلے پن اور تعاون کو وسعت دینے کے لئے ایک اہم اقدام ہے ، ہمیں کھلے پن کو جاری رکھنے ، وسعت دینے اور دیرپا امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے پر قائم رہنا ہوگا۔ چین کے وزیر اعظم نے شنگھائی میں ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور ہانگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا کو بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔اس مو قع پر انہوں نے تین تجاویز پیش کیں ۔ پہلی تجویز یہ کہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے کھلے پن پر بہتر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے۔ دوسری یہ کہ باہمی مفادات کی بنیاد پر کھلے پن کی گنجائش کو بڑھانا چاہئے اور تیسری یہ کہ کھلے پن کے مشن کو بہتر طریقے سے انجام دینا چاہئے۔