کراچی (جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کو 47واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔شہباز شریف نے کہا کہ ٹرمپ کو دوبارہ امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خودساختہ جلا وطن رہنما ذلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وانس کو امریکی صدارتی الیکشن میں فتح پر مبارک باد دی۔انہوں نے لکھا کہ میں عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو تاریخی فتح اور کم بیک پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ٹرمپ کو یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کے بعد حاصل ہوئی تاہم یہ فتح حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کیلیے واضح پیغام ہے۔ذلفی بخاری نے ٹرمپ کی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے باقی سب (ممالک) کو بھی امید ملتی ہے۔ یہ کامیابی مستقبل کی امیدوں کیلیے ایک نوید کی حیثیت رکھتی ہے، امید ہے کہ اس کے بعد اب دنیا کے مسائل مستقل حل کی طرف جائیں گے۔انہوں نے غزہ تنازع کا تذکرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ کی فتح کے بعد فلسطینیوں پر جاری بربریت ختم ہوگی اور اس تنازع کا بھی دیرپا حل نکلے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...