توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

07 نومبر ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 12 نومبر کو عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے، عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔