کراچی (این این آئی) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے لیے بین الاقوامی سطح پر جدوجہد جاری ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز نے دنیا بھر میں دستخطی مہم اور ای میل کے ذریعے خطوط ارسال کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں کراچی کے مختلف اضلاع میں شہری جوش و خروش کے ساتھ امریکی صدر کے نام پوسٹ کارڈز پر دستخط کررہے ہیں جس میں ان سے ڈاکٹر عافیہ کی سزا کے خاتمہ کی اپیل کی گئی ہے۔پوسٹ کارڈز پر دستخط کرنے کے موقع پر شہریوں کی اکثریت نے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کیا، وہ وفد کی امریکہ روانگی اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی خوشخبری سننے کے منتظر بھی ہیں۔ واضح رہے کہ 4 ستمبر کو ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے امریکی محکمہ انصاف کے دفتر میں پارڈن اٹارنی (Pardon Attorney) کے پاس 131 صفحات پر مشتمل ایک رحم کی درخواست (Petition for clemency) دائر کی ہے۔ جس میں ڈاکٹر عافیہ پر گزشتہ 21 سالوں میں بچوں سمیت اغوائ،5 سال تک جبری لاپتہ رکھنا،انسانیت سوز اور بہیمانہ تشدد،عدالتی ناانصافیاںاور جیل میں ناروا سلوک، جو کچھ بھی گزرا ہے ، تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ رحم کی درخواست میں ڈاکٹر عافیہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تمام لوگوں کو معاف کردیا ہے۔ڈاکٹر عافیہ نے عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران ان دونوں امریکی فوجیوں کو بھی معاف کردیا تھا جنہوں نے ان کو گولی ماری تھی۔ درخواست میں ڈاکٹر عافیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ʼʼان کی رہائی خدا کے ہاتھ میں ہے اور یہ جب ممکن ہوسکے گی جب خدا کی مرضی ہو گی۔ خدا ہی بااختیار ہے۔ اور جب وہ میری رہائی لکھ دے گامیں رہا ہوجائوں گیʼʼ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...