لندن(جنگ نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن سے روانگی کے موقع پر کہا کہ جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔نواز شریف جنیوا جانے کیلئے لندن میں ایون فیلڈ سے روانہ ہوگئے۔ لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں نواز شریف کا کہناتھاکہ جنیوا جا رہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔مریم نواز کی صحت سےمتعلق بتایاکہ وہ ٹھیک ہے۔نواز شریف جنیوا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ تقریباً چار دن گزاریں گے۔ مریم نواز تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب پاکستان سے لندن آنے کے بجائے سیدھا جنیوا جائیں گی اور وہ وہاںاپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی۔ان کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا اور مریم نواز جنیوا میں اپنا علاج مکمل کراکر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...