لاہور( این این آئی)پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی اکتوبر2024کی ماہانہ سیکورٹی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے48حملوں میں سے زیادہ تر خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان میں ہوئے، جہاں بالترتیب35اور9واقعات پیش آئے۔رپورٹ کے مطابق سندھ اور پنجاب میں دہشتگردی کے محدود لیکن اہم واقعات رہنما ہوئے، دونوں صوبوں میں 2،2حملے ہوئے ۔سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں چاروں صوبوں کے 15اضلاع میں 84عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔اکتوبر 2024میں ملک میں کل 48دہشتگرد حملے ہوئے، ان حملوں کے نتیجے میں 100افراد جاں بحق ہوئے جن میں 52سیکورٹی اہلکار، 36عام شہری اور 12عسکریت پسند شامل ہیں۔خیبرپختونخوا ہ میں ریکارڈ کئےگئے 35حملوں میں بنوں، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان، اورکزئی میں متعدد بڑے واقعات شامل ہیں جن کے نتیجے میں 64افراد جاں بحق ہوئے، ان میں 49سیکورٹی اہلکار اور 40زخمی ہوئے۔بلوچستان میں اکتوبر 2024کے دوران دہشتگردی کے 9 واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق ہوئے، اس سے پچھلے ماہ 19واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔تاہم ان میں سے زیادہ تر اموات ڈوکی میں ایک ہی حملے کے نتیجے میں ہوئیں جس میں 21کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...