اسلام آباد(جنگ نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تھے۔پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے آج 150 ویں جی ڈی پی، 96 ای سی اور 106 اے ڈی کورس کے شرکاء پاس آؤٹ ہوئے۔26 ویں اے اینڈ ایس ڈی، نویں ایل او جی اور 132 ویں سی ایس کورسز کے شرکاء بھی پاس آؤٹ ہوں گے۔اس موقع پر چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سندھو بھی موجود تھے، پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاس آؤٹ کیڈٹس نے سلامی دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ان کیساتھ کھڑا ہے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...