کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ مالی سال کے اندر ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکس بوجھ بڑھانا ہوگا، حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات اور ٹیکس بیس بڑھانے پر کام جاری ہے، اصلاحات سے بعض لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا ہے،اصلاحات جاری رہیں تو معیشت بہتر ہوسکتی ہے، میکرواکنامک استحکام ےکرنٹ اکاونٹ اور مالیاتی خسارے میں بہتری آرہی ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نےگزشتہ روزدی فیوچر سمٹ میں ’’اس وقت کیا اہم ہے ‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئےکیا، کانفرنس سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمشاد اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت معاشی اصلاحات کرہی ہے۔ حکومت ٹیکس بیس کو بڑھانے پر کام کررہی ہے اور وفاقی ادارہ محصولات میں اصلاحات اور مکمل طور پر ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے،جاری معاشی اصلاحات کے بعد ملک کے اندر اور بیرون ملک سے پیغام مل رہا ہے کہ اس عمل کو جاری رکھا جائے۔ اور اگر معاشی اصلاحات جاری رہیں تو معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔ مگر اصلاحات سے بعض لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا ہے۔ ملک میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی شرح بھی کم ہوئی ہے،عالمی منڈی میں اجناس سستی ہوئی ہیں۔ ایندھن سستا ہوا ہے۔ ٹرانسپورٹ کی لاگت بھی کم ہوئی ہے۔ اس کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے ساتھ مل کر قیمتوں استحکام پر کام کررہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے معیشت میں ہونے والی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میکرواکنامک استحکام آرہا ہے۔ ملکی کرنٹ اکاونٹ خسارے اور مالیاتی خسارے میں بہتری آرہی ہے۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بہتری ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ بیرونی وسائل میں بہتری آرہی ہے۔ روپے کی قدر میں استحکام کے علاوہ غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری ہورہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انفلیشن میں کمی ہوئی ہے۔ ان معاشی اعشاریوں میں بہتری سے اسٹیٹ بینک نے اپنی مانیٹری پالیسی بھی نرم کی ہے اور پالیسی ریٹ میں بہتری آئی ہے۔ غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کی ریٹننگ بہتر کی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...