جہانگیر ترین کاکسانوں سے گنا 400روپے فی من خریدنے کا اعلان

07 نومبر ، 2024

لاہور( این این آئی)جہانگیر خان ترین نے کسانوں کو فی من گنے کی قیمت 400روپے دینے کا اعلان کر دیا ۔انہوںنے کہا کہ ʼʼایک خوشحال کسان کا مطلب خوشحال قوم ہےʼʼ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ہمیشہ کی طرح جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز کاشتکاروں کے لیے مالی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنائیں گی۔