عراق سے ڈی پورٹ1500سے زائد پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

07 نومبر ، 2024

اسلام آ باد (آئی این پی ) حکومت پاکستان نے عراق سے ڈی پورٹ1500پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کاعمل شروع کردیا۔ حکومت پاکستان نے ابتدائی طورپر50پاکستانیوں کے پاسپورٹ7سال کے لیے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق عراق سے ڈی پورٹ ہونے والے 1 ہزار 500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عراق سے ایک ہزار 500 سے زائد پاکستانی شہری گزشتہ 6 ماہ میں ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔