ڈیموکریٹس کی شکست غزہ پر انکے مجرمانہ موقف کی قیمت ہے، حماس

07 نومبر ، 2024

غزہ (آئی ا ین پی) امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر حماس کے عہدیدار نے ردعمل دیا ہے۔حماس کے عہدیدار نے کہا ہے کہامریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شکست غزہ پر ان کے مجرمانہ موقف کی قیمت ہے۔حماس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔دوسری جانب صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں اور اب وہ دوسری مرتبہ عہدہ صدارت پر فائز ہوں گے۔