لندن (پی اے) یونین نے مذاکرات کے بعد لندن انڈر گرائونڈ ٹیوب کی ہڑتال موخر کردی۔ ہڑتال جمعرات سے شروع ہونا تھی، اس کے ساتھ ہی منگل کو بھی واک آئوٹ کرنے کا منصوبہ تھا۔ اسلیف یونین کا کہنا ہے کہ لندن انڈر گرائونڈ کی انتظامیہ نے اسے تنخواہوں سے متعلق ایک پہلے سے بہتر آفر کی ہے، اب اس آفر پر جمعرات کو یونین کے ارکان کیساتھ غور کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کے Claire Mann کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے اپنی ٹریڈ یونینوں کو ایک ایسی پیشکش کی ہے جو منصفانہ، بہتر اور ہمارے ساتھیوں کیلئے اور لندن کیلئے اچھی ہے اور ہم اپنی ٹریڈ یونینوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ کام جاری رکھیں۔ اسیلف سے تعلق رکھنے والے فن برینن نے کہا کہ یونین ʼخوشʼ ہے کہ اس وقت ہڑتال کی کارروائی کو موخردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمعرات کی میٹنگ سے قبل تک مزید تفصیلات ظاہر نہیں کرسکتے۔ جمعہ کو آر ایم ٹی یونین نے ٹی ایف ایل کی طرف سے تنخواہ کی پیش کش کے بعد اپنی مجوزہ ہڑتال ختم کردی تھی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...