لندن (پی اے) مانچسٹر میں بون فائر نائٹ کے دوران پولیس اور فائر فائٹرز پر پٹاخوں سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے حملے کے الزام میں3نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 15 منٹ پر لوگوں کے ایک بڑے گروپ کی جانب سے گورٹن کی وائن اسٹریٹ پر آتش بازی اور میزائل پھینکے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ انسپکٹر رچرڈ میک نامارا نے کہا کہ16سے18سال کی عمر کے3کم عمر نوجوانوں کو پرتشدد بدنظمی پیدا کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا حیران کن بات یہ ہے کہ آتش بازی کو ہنگامی خدمات انجام دینے والوں کے لئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ یہ لوگ ہماری برادریوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پٹاخوں سے کئے گئے حملے کے باوجود کوئی افسر زخمی نہیں ہوا۔ مک نمارا نے کہا کہ افسران اس معاملے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہے ہیں، جس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس شام کو علاقے میں دیگر افراد کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، یوتھ سروسز اور گریٹر مانچسٹر فائر سروس کے ساتھ مشترکہ گشت کا انتظام کیا گیا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...