راولپنڈی(جنگ نیوز)احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 3ماہ اور 37سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر بلآخر جرح مکمل کرلی گئی جس کے بعد عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے 342کے بیان کیلئے 8 نومبرکی تاریخ مقرر کردی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے کی۔بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیشی کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا اور وکلا صفائی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پرجرح مکمل کرلی۔بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ریفرنس کے آخری گواہ پرجرح مکمل کی، ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسرعمرندیم پروکلا صفائی نے جرح میں 3 ماہ لگائے اور 37 سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر بلآخر جرح مکمل کرلی گئی۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھاکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے342 کے بیان کیلئے 8 نومبرکی تاریخ مقرر کردی گئی اور 8 نومبرکوبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کے سوالنامے دیے جائیں گے۔عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرسماعت 8 نومبرتک ملتوی کردی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...