60ہزار سے زائد سکھ یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کرینگے، رمیش سنگھ

07 نومبر ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب کے وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نےکہا ہےکہ بابا گرو نانک دیو جی کے 555ویں جنم دن تقریبات میں 60 ہزار سےزائد سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کے ہمراہ ننکانہ صاحب کے دورے میں کیا۔ انہوں نے جنم استھان میں سکھ یاتریوں کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر اور گردوارہ کے داخلی خارجی راستوں اور اہم مقامات پر جا کر ہدایات دیں۔ انہوں نے کہاکہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری 13 تا 16 نومبر ننکانہ صاحب میں ہونگے جس کے بعد یاتری فاروق آباد شیخوپورہ، حسن ابدال، کرتار پور، ایمن آباد اور لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے 60 ہزار سے زائد سکھ یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع کیلئے ایسے انتظامات کیے ہیں کہ یاتری واپسی پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے۔