انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزراء کا ٹرمپ کی فتح پر جشن

07 نومبر ، 2024

تل ابیب(این این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت میں انتہائی دائیں بازو کے وزراء نے جشن منایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے ایکس پر کہاکہ جی ہاں، خدا ٹرمپ کو خوش رکھے۔بیزالل سماٹریچ نے کہاکہ خدا اسرائیل کو خوش رکھے، خدا امریکہ کو خوش رکھے۔حکومت کے ایک اور رکن اور وزیر ثقافت مکی زوہار نے کہاکہ ہماری نگاہیں اگلے چار سالوں پر ہیں۔