کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخی فتح حاصل کرلی ، ٹرمپ نے اپنی حریف اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دے کر دوسری بار اقتدار حاصل کرلیا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے 276الیکٹورول ووٹ کیساتھ ساتھ 7کروڑ 15لاکھ سے زائد پاپولر ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کی حریف کملا نے 223الیکٹورول ووٹ لئے ، وہ مجموعی طور پر 6کروڑ 64لاکھ سے زائد پاپولرووٹ حاصل کرپائیں، ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں بھی میدان مار لیا، سینیٹ میں نشستوں کی تعداد 52 ہوگئیں اور ایوان نمائندگان میں 204نشستیں حاصل ہوگئیں ،ریپبلکن کو سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں نشستوں کی تعداد 42 ہوگئی جبکہ ایوان نمائندگان میں انہوں نے 182نشستیں حاصل کیں ۔ نومنتخب امریکی صدر نے ’وکٹری اسپیچ‘ کرتے ہوئے اپنے ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جاری جنگوں کو روکوں گا ، ریاست فلوریڈا میں اپنے انتخابی ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ’’ سب سے پہلے امریکا ‘‘کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے ، امریکا کو پھر سے عظیم تر بنائیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ قانونی طریقے سے امریکا آئیں، امریکا کو محفوظ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں نے مجھے کہا کہ خدا نے کسی مقصد کے لئے میری زندگی بچائی اور وہ مقصد اپنے ملک کو بچانا تھا اور امریکا کے وقار کو بحال کرنا تھا اور اب ہم مل کر اس مقصد کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔صدارتی انتخاب میں جیت کے لئے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے شکست تسلیم کرلی ہے،وہ اس حوالے سے ہاورڈ یونیورسٹی میں اپنے حامیوں سے مخاطب بھی ہوں گی ۔ ہیرس کے مشیروں کا کہنا ہے کہ کملا اپنے حامیوں پر زور دیں گی کہ وہ انتخابی نتائج کو تسلیم کریں ۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں اپنی جیت کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے حامیوں نے بہترین انتخابی مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کے لیے شاندار مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا، یہ امریکا کی سیاسی کامیابی ہے، میری فتح جمہوریت کی بھی فتح ہے، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا، میں ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے امریکیوں نے ہمارا ساتھ دیا، ایک بار پھر اعتماد کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم مضبوط اور طاقتور فوج چاہتے ہیں اور آئیڈل صورتحال ہے کہ ہمیں اسے استعمال کرنے کی ضرورت نہ پڑے، آپ جانتے ہیں کہ اپنے سابقہ 4 سال میں ہماری کوئی جنگ نہیں تھی، سوائے اس کے کہ ہم نے داعش کو شکست دی تھی، ہم نے داعش کو ریکارڈ مدت میں شکست دی، لیکن ہماری کوئی جنگ نہیں تھی۔نومنتخب صدر نے کہا کہ مخالفین نے کہا کہ آپ جنگ شروع کروگے، میں نے کہا کہ میں کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگ کو روکوں گا۔
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
بنکاکخلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
نیو دہلی ایتھانول ملا پیٹرول تنازع،بھارتی حکومت نے خدشات مسترد کر دیے۔ انجن کو نقصان پہنچنے کے دعوے رد ،...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل اور صوبائی وزیر...
نیویارک ٹرمپ کی حمایت فیفا صدر کو مہنگی پڑ گئی، اولمپک کمیٹی میں شکایت کا فیصلہ،فیفا کے پیس پرائز کے اجرا اور...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...