کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ مالی سال کے اندر ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکس بوجھ بڑھانا ہوگا، حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات اور ٹیکس بیس بڑھانے پر کام جاری ہے، اصلاحات سے بعض لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا ہے،اصلاحات جاری رہیں تو معیشت بہتر ہوسکتی ہے، میکرواکنامک استحکام ےکرنٹ اکاونٹ اور مالیاتی خسارے میں بہتری آرہی ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نےگزشتہ روزدی فیوچر سمٹ میں ’’اس وقت کیا اہم ہے ‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئےکیا، کانفرنس سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمشاد اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت معاشی اصلاحات کرہی ہے۔ حکومت ٹیکس بیس کو بڑھانے پر کام کررہی ہے اور وفاقی ادارہ محصولات میں اصلاحات اور مکمل طور پر ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے،جاری معاشی اصلاحات کے بعد ملک کے اندر اور بیرون ملک سے پیغام مل رہا ہے کہ اس عمل کو جاری رکھا جائے۔ اور اگر معاشی اصلاحات جاری رہیں تو معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔ مگر اصلاحات سے بعض لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا ہے۔ ملک میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی شرح بھی کم ہوئی ہے،عالمی منڈی میں اجناس سستی ہوئی ہیں۔ ایندھن سستا ہوا ہے۔ ٹرانسپورٹ کی لاگت بھی کم ہوئی ہے۔
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
بنکاکخلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
نیو دہلی ایتھانول ملا پیٹرول تنازع،بھارتی حکومت نے خدشات مسترد کر دیے۔ انجن کو نقصان پہنچنے کے دعوے رد ،...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل اور صوبائی وزیر...
نیویارک ٹرمپ کی حمایت فیفا صدر کو مہنگی پڑ گئی، اولمپک کمیٹی میں شکایت کا فیصلہ،فیفا کے پیس پرائز کے اجرا اور...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...