ریاض‘آرمی چیف جنرل عاصم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات

07 نومبر ، 2024

ریاض(این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودیہ پاکستان تعلقات اور ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔