کوئٹہ(خ ن)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ بلوچستان وسیع چراگاہوں، سازگار آب و ہوا خاص طور پر مویشی پالنے کے حوالے سے بہت زرخیز خطہ ہے جو پورے ملک کے گوشت اور دودھ کی ضرورت کو بآسانی پورا کر سکتا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ موسیٰ خیل مالداری کا ایک بہت بڑا مرکز ہے معیاری ویٹرنری کیئر فراہم کرنے کیلئے ضلع موسیٰ خیل میں جانوروں کے ہسپتال کا قیام، لائیو اسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مقامی مالداروں اور کسانوں کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماء نذیر موسیٰ خیل کی قیادت میں ملنے والےوفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا گورنرجعفر مندوخیل نے کہا کہ حکومت تمام اضلاع میں میں یکساں ترقی اور بنیادی ضروریات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے. بلوچستان اعلیٰ نسل کے جانوروں، پرندوں اور چراگاہوں کی سرزمین ہے اور لائیو سٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بھی زیادہ امکانات ہیں لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کو جدید خطوط پر استوار کر کے اسکی نشوونما کے ذریعے اسےعالمی سطح پر منافع بخش کاروبار کے طور پر ترقی دی جا سکتی ہے سعودی عرب میں ہر حج کی سعادت حاصل کرنے کے موقع پر لاکھوں قربانی کے جانوروں کی یہ ضرورت صرف ہمارے دو اضلاع اپنے وسائل سے پوری کر سکتے ہیں وفد نے گورنرکو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس جدید دور میں بھی تعلیم، صحت اور صاف پانی کی سہولیات سے محروم ہیںگزشتہ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ منصوبوں خاص کر ضلع موسیٰ خیل میں تاغ بژ مغدوزئی ڈیم اور کیڈٹ کالج کے منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےجس پر گورنر نے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...