اسلام آباد (انصار عباسی) لندن میں مقیم عمران خان کے قریبی دوست اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت میں کابینہ کے رکن ذُلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ارکان، ٹرمپ کی بیٹی اور داماد سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اُن سے جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی پارٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بات کر سکیں۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے بتایا کہ وہ ہمیشہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم ممبرز اور خاندان کے افراد سے رابطے میں رہے ہیں جن میں اُن کے داماد جیریڈ کُشنر بھی شامل ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران خان کی جیل سے رہائی کے حوالے سے ٹرمپ سے بات کا ارادہ رکھتے ہیں تو بُخاری نے جواب دیا کہ وہ واشنگٹن جانے سے قبل اقتدار کی منتقلی کا انتظار کریں گے، اور اس کے بعد واشنگٹن جا کر وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جمہوری اقدار کے خاتمے، اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی خرابی بالخصوص عمران خان کے کیس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےسمیت مختلف مسائل پر بات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور داماد میرے ذاتی دوست ہیں، نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم کے کئی ارکان کے ساتھ بھی میرا رابطہ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی سزائوں پر میرے ساتھ تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات پر عمران خان کے مشیر ذُلفی بخاری کے مطابق ٹرمپ کے دل میں عمران خان کیلئے نرم گوشہ ہے، اُن میں دوستی ہے اور دونوں کے درمیان تعلق کو جوڑنے والے تجربات بھی مشترک ہیں، بالخصوص دونوں نے اپنی حکومت کے اختتام کے بعد جس قسم کے چیلنجز کا سامنا کیا۔ امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ کامیابی پر ذلفی بخاری نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے نو منتخب امریکی صدر کو مبارکباد دی۔
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
کراچی انیل امبانی گروپ کیس میں مزید1,021کروڑروپے کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔15,548کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام، شیل...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد فنانس ایکٹ، FBR کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انٹیگریشن پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی منظوری دیدی گئی ،ریئل...
اسلام آباد وزارت خارجہ میں تقرریاں وتبادلے،ڈاکٹر فیصل شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر، عامر خان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...