کراچی (ٹی وی رپورٹ)امریکی الیکشن پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی، رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے،رہنما پیپلز پارٹی ،شرجیل میمن نے کہا کہ امریکی نتائج پر پی ٹی آئی والے خوش فہمی کا شکار ہیں،رہنماپی ٹی آئی، ولید اقبال نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی ، رہنما پی ٹی آئی، رؤف حسن نے کہا کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے۔ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے عدلیہ، پارلیمان اور پر امن احتجاج کا سہارا لیا ہے۔گزشتہ پندرہ ماہ سے ہم نے ان ہی پلیٹ فارم کااستعمال کرکے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کام کیا ہے۔ کبھی پارلیمانی پارٹی میں بھی اس مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔یہ ایک پروپیگنڈہ کے طو رپرپیش کیا جاتا رہاہے۔ہمارے جو تارکین وطن ہیں دنیا کے کسی بھی ملک میں ہیں وہ پرو پی ٹی آئی ہیں۔انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دنیا کے مختلف ممالک میں آواز اٹھائی ہے ۔ ان کو امریکا میں کافی پذیرائی ملی ہے ۔ ان کی ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ دو یا تین میٹنگ بھی ہوئی ہیں۔انہیں یہ یقین دہانی ملی ہے کہ ہم اس پر ترجیحی غور کریں گے۔اس کا کیا مطلب ہے ہم نہیں جانتے نہ ہمارا ان کے ساتھ کوئی براہ راست رابطہ ہے۔نہ کوئی امید لگائی تھی اور نہ ٹرمپ کے جیتنے پر کوئی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ملک آگے نہیں بڑھ رہا کیوں یہاں سیاسی استحکام نہیں ہے۔سیاسی استحکام عمران خان اور پی ٹی آئی کو انگیج کئے بنا نہیں آسکتا۔ہم نے امریکی اسٹیبلشمنٹ پر کوئی نظر نہیں رکھی ہوئی کہ وہ ہماری کوئی مدد کرے گی یہ ہماری پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔اگر ہم کسی سے بات کریں گے تو جو ہماری یہاں اندرونی ذرائع ہیں ان کے ساتھ کریں گے۔
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
کراچی انیل امبانی گروپ کیس میں مزید1,021کروڑروپے کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔15,548کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام، شیل...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد فنانس ایکٹ، FBR کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انٹیگریشن پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی منظوری دیدی گئی ،ریئل...
اسلام آباد وزارت خارجہ میں تقرریاں وتبادلے،ڈاکٹر فیصل شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر، عامر خان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...