سعودی عرب،11 فلپائنیوں نے اسلام قبول کرلیا

07 نومبر ، 2024

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں الخبر کی فلاحی تنظیم ھدایہ نے کہاہے کہ دین کے دعوتی کاموں سے متاثر ہو کر11فلپائنی شہریوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے نومسلم بھائیوں کو حق کی دعوت قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ایک ساتھ فلپائنی کمیونٹی کے 11 افراد نے ریجنل فلاحی تنظیم کے ارکین کی کاوشوں سے اسلام کی دعوت کو قبول کیا اور راہ حق کے سفر پر چل پڑے۔نو مسلم فلپائنی شہریوں نے فلاحی تنظیم کے ارکین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے انہیں اسلام کا تعارف ہوا اور دین حق کو قبول کرنے کی راہ آسان ہوئی۔