کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر ، سیکرٹری خزانہ بابر خان ، سیکرٹری اسکولز صالح محمد ناصر، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی آغا فیصل ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ آبنوشی کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو پنجاب کے دانش سکول ماڈل کی طرز پر صوبے کے مختلف اضلاع میں دانش سکولوں کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سوئی میں جاری واٹر سپلائی سکیمات پر پیشرفت ، سوئی رنگ روڈ کی تعمیر اور سوئی کشمور روڈ پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات نے اجلاس کو صوبے میں روڈ اور بلڈنگ سیکٹر میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لائی جائے اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت پر ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سوئی گرلز کالج، کوہلو گرلز کالج اور بیکڑ بوائز کالج کے ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ چھ ماہ کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام تک ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد پہنچانا چاہتی ہے اور ایسے قابل عمل تمام قیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر یقین رکھتی ہے جس کے براہ راست ثمرات سے عوام مستفید ہو سکیں۔
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
کراچی انیل امبانی گروپ کیس میں مزید1,021کروڑروپے کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔15,548کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام، شیل...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد فنانس ایکٹ، FBR کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انٹیگریشن پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی منظوری دیدی گئی ،ریئل...
اسلام آباد وزارت خارجہ میں تقرریاں وتبادلے،ڈاکٹر فیصل شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر، عامر خان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...