انٹر بینک میں ڈالر 5؍پیسے مہنگا

07 نومبر ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ) کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں7پیسےتک بڑھ گئی، یوروکی قیمت میں3.61روپے تک کی کمی،پاؤنڈکی قیمت بھی 2.33 روپے تک گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں5 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.75 روپے اور قیمت فروخت 277.85 روپے سے بڑھ کر 277.90 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 7 پیسےکے اضافے سے 276.85 روپے سے بڑھ کر 276.92 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 278.74 روپے سے بڑھ کر 278.79 روپے ہو گئی۔