کراچی (نیوز ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کامیابی کا سہرا ایلون مسک کے سر سجاتے ہوئے اسپیس ایکس کے مالک کو ایک نیا ستارہ قرار دے دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کی جیت کو ’کرسٹل کلیئر‘ واضح جیت قرار دیا۔ فلوریڈا میں عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے صدارتی مہم کے لئے نمایاں مالی مدد اور نمایاں مہم چلانے پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے درمیان ایک نیا ستارہ موجود ہے، ایک نئے ستارے ایلون نے جنم لیا ہے، وہ ایک حیرت انگیز انسان ہیں، جنہوں نے 2 ہفتے تک فلاڈیلفیا، پینسلوینیا سمیت سوئنگ ریاستوں میں انتخابی مہم چلائی۔ خیال رہے کہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024ء کی صدارتی مہم کے لیے نمایاں مالی مدد فراہم کی ہے۔
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
بنکاکخلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
نیو دہلی ایتھانول ملا پیٹرول تنازع،بھارتی حکومت نے خدشات مسترد کر دیے۔ انجن کو نقصان پہنچنے کے دعوے رد ،...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل اور صوبائی وزیر...
نیویارک ٹرمپ کی حمایت فیفا صدر کو مہنگی پڑ گئی، اولمپک کمیٹی میں شکایت کا فیصلہ،فیفا کے پیس پرائز کے اجرا اور...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...