پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا، یہ آخری کال ہوگی، سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، بانی پی ٹی آئی کے فائنل کال کے بعد جب تک ہمارا حق نہیں ملتا تب تک کوئی واپس نہیں جائیگا، اس بار جب ہم نکلیں گے تو وہی بندہ آئے جو گھر بتاکر آئے کہ واپسی آزادی کیساتھ ہی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، وزیر کی حلف برداری کی تقریب میں غیررسمی ملاقات ہوئی، ان کا کہنا تھاکہ 9 نومبر کو صوابی جلسے میں پی ٹی آئی پر ہوئے ظلم سے متعلق قرار داد پیش کرنی ہے، قرار داد پیش کی جائے گی کہ بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ جیل میں ڈالا گیا ہے، اڑھائی سال سے پی ٹی آئی کیساتھ فسطائیت جاری ہے، ہمیں پرامن تحریک چلانے نہیں دی جارہی ہے، صوابی جلسے میں مشترکہ طور پر بحیثیت صوبہ قرار داد پاس کریں گے اوربتایا جائے گا کہ جب بانی پی ٹی آئی فائنل کال دیں گے کیا تیاری کرنی ہے، فائنل کال کے بعد جب تک ہمارا حق نہیں ملتا تب تک کوئی واپس نہیں جائیگا، اس بار جب ہم نکلیں گے تو وہی بندہ آئے جو گھر بتاکر آئے کہ واپسی آزادی کیساتھ ہی ہوگی،انہوں نے بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کرنے والوں کو 40 فیصد رقم دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ اس سکیم سے پٹواری زیادہ فائدہ اٹھائیں گے کیونکہ انہیں بے نامی زمینوں کا زیادہ پتہ ہوتا ہے۔ دریں اثناوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءنے بدھ کے روز پشاور میں ملاقات کی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے شرکاءکو صوبے میں امن و امان، انتظامی معاملات، ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی معاملات، اصلاحاتی اقدامات اور دیگر اہم امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام سب سے بڑا چیلنج اور موجودہ صوبائی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
بنکاکخلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
نیو دہلی ایتھانول ملا پیٹرول تنازع،بھارتی حکومت نے خدشات مسترد کر دیے۔ انجن کو نقصان پہنچنے کے دعوے رد ،...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل اور صوبائی وزیر...
نیویارک ٹرمپ کی حمایت فیفا صدر کو مہنگی پڑ گئی، اولمپک کمیٹی میں شکایت کا فیصلہ،فیفا کے پیس پرائز کے اجرا اور...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...