صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ کے اثاثے 2 کھرب 77 ارب روپے بڑھ گئے

07 نومبر ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بدھ کے روز ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (2کھرب ، 77ارب 83کروڑ 74لاکھ روپے) اضافہ ہوا ہے ۔ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی، Truth Social کی مالک ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ، کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، جو "DJT" کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے،کی مالیت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، جس کی آمدنی بہت کم ہے اور وہ پیسہ کھو رہی ہے۔منتخب صدر کے 114.75 ملین حصص کی قیمت تقریباً 5.3ارب ڈالر ہے جو کہ پری مارکیٹ ٹریڈنگ کی بنیاد پر ہے، جو کہ الیکشن کے دن ٹریڈنگ کے اختتام پر 3.9 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ بلاشبہ، یہ صرف کاغذی منافع ہیں اور عملی طور پر ٹرمپ کے لئے قیمت کو کم لئے بغیر ان میں سے زیادہ تر حصص فروخت کرنا مشکل ہوگا۔