غیرملکی سرمایہ کاری سے قائم کمپنیوں کو مزید مراعات دینگے، چینی وزیراعظم

07 نومبر ، 2024

شنگھائی (ایجنسیاں) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نےکہاہےکہ عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین بیرونی دنیا کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کرے گا۔لی چھیانگ نے یہ بات 7ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شریک منتخب نمائش کنندگان اور خریداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی ۔ ان میں سائنوپسز، جنرل الیکٹرک کمپنی، ایم ایس ڈی اور چائنہ ایف اے ڈبلیو گروپ کمپنی لمیٹڈ شامل تھیں۔اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم کاروباری اداروں نے چینی مارکیٹ سے متعلق امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ کاری میں اضافہ کرکے اپنی موجودگی بڑھائیں گے۔