پاناما ، سمندری طوفان کے باعث شدید بارشوں سے 5افراد ہلاک

07 نومبر ، 2024

پاناماسٹی(این این آئی)وسطی امریکی ملک پاناما میں سمندری طوفان کے باعث آنے والی شدید بارشوں سے 5افراد ہلاک ہو گئے ۔ نیشنل سول پروٹیکشن سسٹم نے بتایا کہ4افراد ڈوب کر اور ایک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ پاناما کی وزارت تعلیم نے گزشتہ روز پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کی کلاسز معطل کر دی تھیں۔