اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف بدھ کے روزاسلام آباد میں چینی سفارتخانہ گئے ۔وزیرِ اعظم نے چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی۔وزیرِاعظم نےگزشتہ روز کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔وزیرِ اعظم نےچینی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ میں چینی شہریوں پر اس حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے آپ سے ملنے آیا ہوں۔ وزیرِ اعظم نےچینی سفیر کو واقعہ کےذمہ داران کو جلد گرفت میں لے کر انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کر وائی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ واقعے میں زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے چکے ہیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ قابلِ اطمینان بات ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔چینی شہریوں پر حملہ پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
کراچی انیل امبانی گروپ کیس میں مزید1,021کروڑروپے کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔15,548کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام، شیل...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد فنانس ایکٹ، FBR کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انٹیگریشن پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی منظوری دیدی گئی ،ریئل...
اسلام آباد وزارت خارجہ میں تقرریاں وتبادلے،ڈاکٹر فیصل شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر، عامر خان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...