بھارت: ہندو انتہاپسندوں کا مسلمانوں پر تلواروں سے حملہ، متعدد زخمی

07 نومبر ، 2024

نئی دلی(پی پی آئی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پر پٹاخے پھینکنے کے بعد ان پر تلواروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا کےمطابق ہندو انتہا پسندوں نے دیوالی کی تقریبات کے دوران مسلمانوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی۔ زخمیوں میں شامل مسلمان خاتون راشدہ بی بی نے بتایاکہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ان کے گھر میں پٹاخے پھینکے گئے۔دیوالی کے دن ہمارے گھر کو آگ لگا دی گئی۔ ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے تھے لیکن اگلے دن انہوں نے دوبارہ ہمارے گھر میں پٹاخے پھینکنا شروع کر دیے۔