ستمبر کیلئےبجلی 1.27 روپے سستی،کراچی پر اطلاق نہیں ہوگا

07 نومبر ، 2024

اسلام آباد(اسرارخان) جن صارفین نے ستمبر میں زیادہ نرخوں پر بجلی استعمال کی تھی، ان کو نومبر کے بلوں میں فی یونٹ 1.2754 روپے کا ریفنڈ ملے گا، جس کا اعلان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کیا،کراچی میں اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا نے طے کیا کہ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت صارفین سے وصول کیے گئے نرخوں سے کم تھی، جس کے باعث یہ ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔