اسلام آباد(فاروق اقدس)انتخابی معرکوں کے دوران پاکستان جیسے ممالک میں فریقین کے درمیان ایک دوسرے کی کردار کشی کرنے کیلئے بدعنوانی اور قابل اعتراض مناظر کی وڈیو اور آڈیو لیک کا چلن اب خاصاعام ہو چکا ہے لیکن سپر پاور امریکہ میں بھی دوسری مرتبہ صدارت کے طلبگار ڈونلڈ ٹرمپ کی فحش گفتگو کی ایک پرانی وڈیو لیک ہوگئی ہے جس نے امریکہ کے لاکھوں نوجوان ووٹرز کو حیران کر دیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے سامنے لائی جانے والی ڈونلڈ ٹرمپ کی فحش گفتگو پر مبنی مختصر وڈیو درحقیقت 2005کی ہے۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف سیاست میں نہیں آئے تھے بلکہ اس وقت ان کی شہرت متعدد حالات و واقعات کے باعث زیادہ خوشگوار نہیں تھی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مذکورہ وڈیو 2016کے انتخابات سے قبل وائرل ہوئی تھی اور اس وقت بھی مذکورہ امریکی جریدہ اس وڈیو کو سامنے لایا تھا۔ جریدے کے مطابق سامنے لائی جانے والی وڈیو ڈونلڈ ٹرمپ کی فحش گفتگو پر مبنی ہے جس میں سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے انتہائی نامناسب الفاظ میں خاتون کی جسامت، اعضا اور خدوخال کی تعریف کرتے سنے اور دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ گفتگو کوچ کے اندر بیٹھے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کی نجی گفتگو مائیکرو فونز سے لیک ہوئی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
اسلام آباد گریڈ 22کے ریٹائر ڈ افسر بی اے ناصر نے بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی میں بطور چیئرمین اپنے عہدے کا...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
واشنگٹن امریکا میں مہنگائی تین سال کی بلند ترین سطح پر ، ٹرمپ کیلئے معاشی چیلنج ،سالانہ افراطِ زر 4.2فیصد تک...
کراچیملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 462 پروازیں آپریٹ، 68 منسوخ کی گئیں جبکہ 35 میں 1 سے 0 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
لاہور بھارت نے اپنے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو پاکستان میں نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...