مویشی پال کسانوں کو 11 ارب کے بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع، ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرینگے، وزیر اعلیٰ مریم نواز

07 نومبر ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مویشی پال فارمرز کے لئے 11ارب روپے کے بلا سود قرضوں کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈکی رجسٹریشن شروع ہوگئی ،پنجاب کا پہلا منفرد لائیو سٹاک کارڈ 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا-سی ایم لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈڈیلرسے ونڈا،منرل مکسچراور سائلج خریدا جاسکے گا ،80ہزار فارمرز مستفید ہوں گے - ایک فارمر27ہزار روپے فی جانورمجموعی طور پر 2لاکھ 70ہزار روپے تک بلا سود قرض حاصل کرسکے گا ، ہیلپ لائن 0800-09211 بھی فنکشنل کر دی گئی ہے-وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں بسنے والے ہر فارمرکی معاشی خود مختاری کیلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں ،کاشتکاراور لائیو سٹاک فارمر کا بھرپور ساتھ دیں گے- ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، سب کوشریک کریں گے۔ انہوں نے کہا غزہ جنگ سے ماحول تباہ ہو رہاہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈونلڈ ٹرمپ کوصدارتی الیکشن جیتنے پر انھیں اور امریکی قوم کو بھی مبارکباد دی ا،وزیر اعلیٰ نے قومی سنوکر اسٹار محمد آصف کو تیسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن بننے پر مبارک باد د یتے ہوئے کہا آصف آپ نے تیسری بار سنوکرورلڈ چیمپین بن کر سر فخر سے بلند کردیا۔