بیجنگ، ماسکو ،کابل (اے ایف پی، جنگ نیوز) عالمیبرادری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ،برطانیہ، چین ، بھارت، افغانستان ،سعودی عرب ، ترکیہ، فرانس ، یورپی یونین، آسٹریلیا اور نیٹو نے ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ،ترکیہ اور افغان طالبان نے کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ اور لبنان میں جارحیت کے خاتمے میں کردار ادا کرینگے، روس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن کا فی الحال ٹرمپ کو فی الحال مبارکباد دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،افغانستان میں طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد تعلقات کا نیا دور شروع ہونے کی امیدہے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ ہم امریکی عوام کی پسند کا احترام کرتے ہیں اور ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ آنے والے سالوں میں ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ نو منتخب امریکی صدر کے اقدامات کو دیکھا جائے گا، صدر ولادیمیر پیوٹن کا ٹرمپ کو مبارکباد دینے کا کوئی امکان نہیں، افغانستان میں طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی سے تعلقات کا نیا دور شروع ہونے کا امکان ہے ، افغان حکومت نے ایک بیان میں اُمید ظاہر کی کہ نئی امریکی انتظامیہ حقیقت پسندانہ اقدامات کرے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ٹھوس پیش رفت ہو، ان کے مطابق اماراتِ اسلامی اور امریکا کے درمیان دوحہ معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں ہی ہوا تھا جس کے بعد 20 سالہ قبضے کا خاتمہ ہوا تھا، بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خطے اور دنیا میں جاری موجودہ جنگ بالخصوص غزہ اور لبنان میں جاری "ظلم و جارحیت" کے خاتمے میں تعمیری کردار ادا کریں گے،فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم مزید امن اور خوشحالی کےلئے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایکس پر پیغام میں دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ٹرمپ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ’عالمی معاملات میں ان کی ’طاقت کے ذریعے امن‘ کی سوچ کو سراہتا ہوں، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے ایکس پر لکھا’ مجھے یقین ہے کہ امریکی لوگوں کی طرف سے انتخابات کے ذریعے شروع کئے گئے نئے دور میں ایک منصفانہ اقوام عالم کے لئےمزید کوششیں کی جائیں گی، امید ہے کہ ترکیہ اور امریکا کے تعلقات مضبوط ہوں گے اور علاقائی و عالمی بحرانوں اور جنگوں، بالخصوص تنازع فلسطین کےاور روس- یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوگا، نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُتے نے بھی نومنتخب صدر کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی قیادت ایک بار پھر ہمارے اتحاد کو مضبوط رکھنے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے گی، میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لئےپرعزم ہوں۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
اسلام آباد گریڈ 22کے ریٹائر ڈ افسر بی اے ناصر نے بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی میں بطور چیئرمین اپنے عہدے کا...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
واشنگٹن امریکا میں مہنگائی تین سال کی بلند ترین سطح پر ، ٹرمپ کیلئے معاشی چیلنج ،سالانہ افراطِ زر 4.2فیصد تک...
کراچیملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 462 پروازیں آپریٹ، 68 منسوخ کی گئیں جبکہ 35 میں 1 سے 0 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
لاہور بھارت نے اپنے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو پاکستان میں نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...