ٹرمپ کی کامیابی پر مودی فون پرمبارکباد دینے والے پہلے رہنمائوں میں شاملبھارت ایک شاندار ملک اور مودی شاندار آدمی ہیں، بھارت سچا دوست ہے،نومنتخب امریکی صدر

07 نومبر ، 2024

نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکا کے نومنتخب صدر سے فون پر بات کرکے ان کی فیصلہ کن فتح پر انہیں مبارکباد دی ہے اور مبارکباد دینے اولین رہنمائوں میں شامل ہوگئے ۔گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ " پوری دنیا وزیراعظم مودی سے محبت کرتی ہے اور بھارت ایک شاندار ملک اور مودی شاندار آدمی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم مودی کو بتایا کہ وہ انہیں اور بھارت کو ایک سچا دوست تصور کرتے ہیں۔