بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر 2کروڑ 9لاکھ45ہزار کا ہوگیا

07 نومبر ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدربھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،بٹ کوائن 6,000 ڈالر بڑھ کر ریکارڈ 75,371.67ڈالر(دو کروڑ 9لاکھ 45ہزار پاکستانی روپے سے زائد پر پہنچ گیا، مارچ میں اس کی گزشتہ بلند ترین سطح تقریباً74,000ڈالر تک پہنچ گئی تھی ۔