گلگت بلتستان میں 100میگاواٹ کا شمسی توانائی منصوبہ لگے گا،شہباز شریف

07 نومبر ، 2024

گلگت بلتستان ( جنگ نیوز،نیوز ایجنسی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے، گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ لگے گا، جس سے بجلی کی دستیابی میں بہتری آئے گی، شمسی توانائی منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل ہو جائے گا، گلگت بلتستان کی 2 یونیورسٹیوں کےلیے 50، 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، غذر کے بوبر گاؤں میں 2022 کےسیلاب متاثرین کیلئے تعمیر شدہ گھروں کی افتتاحی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا معیاری گھروں کی تعمیر لائق تحسین ہے،متاثرین میں گھروں کے ملکیتی کاغذات تقسیم کر کے خوشی ہوئی ہے۔