ملٹری اکاؤنٹس، الزامات ثابت ہونے پر جونیئر آڈیٹر نوکری سے فارغ

07 نومبر ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری) ملٹری اکاونٹنٹ جنرل نے سی ایم اے (ایف ڈبلیو او)میں مبینہ کرپشن سمیت دیگر الزامات ثابت ہونے پر جونیئر آڈیٹر حبیب اللہ کو نوکری سے فارغ کردیا ہے، انکا تمام جی پی فنڈ قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایات جاری ، ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کاشف احمد نور نے سی ایم اے (ایف ڈبلیو او )کے ایم سیکشن میں مبینہ کرپشن کا کیس سامنے آنے پر اس کی محکمانہ انکوائری کروائی تو بطور مجاز اتھارٹی جونیئر آڈیٹر حبیب اللہ کیخلاف الزامات ثابت ہونے پر انہیں 22 اکتوبر سے ملازمت سے برخاست کردیاجبکہ باقی ملازمین کا کیس انکوائری افسر کی سفارشات کے ساتھ سیکرٹری دفاع کو مزید کارروائی کیلئے بھجوا دیا۔