راول ڈیم میں روزانہ 9ملین گیلن سیوریج پانی میں شامل ہو رہا ہے، شیری رحمٰن

07 نومبر ، 2024

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سینیٹر شیری رحمٰن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ راول ڈیم میں روزانہ کی بنیاد پر 9 ملین گیلن سیوریج کا پانی جا رہا ہے، ہم راول ڈیم سے آنے والا آلودہ پانی پی رہے ہیں، مقامی حکومت کس طرح کام کر رہی کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔ شیری رحمٰن نے سوال کیا کہ باہر کی کمپنی کو پلانٹ کا کنٹریکٹ کیوں دیا جا رہا ہے؟ اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان کا پاکستان ٹریڈ کنٹرول برائے جنگلی حیوانات و نباتات ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا ۔