رانا مشہود کی پاکستانی سفارتخانہ بحرین میں تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

07 نومبر ، 2024

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستانی سفارتخانہ بحرین میں منعقدہ ایک تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں اراکین نے بھرپور شرکت کی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔